کلثوم نواز الیکشن جیتی تو پارٹی کی قیادت بھی ان کے پاس ہوگی، منظوروسان

عمران خان کی باری بھی آنے والی ہے،انہیں جلد اپنی غلطی کااحساس ہوگا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی مدت پوری کریں گے۔ رہنماء پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 اگست 2017 20:24

کلثوم نواز الیکشن جیتی تو پارٹی کی قیادت بھی ان کے پاس ہوگی، منظوروسان
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اگست 2017ء ) : پیپلزپارٹی کے رہنماء منظوروسان نے کہا ہے کہ کلثوم نوازالیکشن جیتی توپارٹی کی قیادت بھی ان ہی کے پاس ہوگی،عمران خان کی باری بھی آنے والی ہے،انہیں جلد اپنی غلطی کااحساس ہوگا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی مدت پوری کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیاستدانوں کوایک دوسرے پرکیچڑنہیں اچھالناچاہیے۔عمران خان کی باری بھی آنے والی ہے۔عمران خان کواپنی غلطیوں کوجلداحساس ہوگا۔باری توسب کی آئے گی لیکن باری باری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی مدت پوری کریں گے۔جبکہ کلثوم نوازالیکشن جیتی توپارٹی کی قیادت بھی ان ہی کے پاس ہوگی۔