قانون کے مطابق قومی ٹی وی پیمرا کے دائرہ اختیارمیں نہیں ، ریگولیٹرکا پی ٹی آئی کے ایم این اے مراد سعید کو جوابی مراسلہ

جمعہ 18 اگست 2017 20:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مراد سعید کی طرف سے بھجوائے گئے ایک خط کے جواب میں کہا ہے کہ قومی ٹی وی یعنی پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن، پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مراد سعید کے خط کے جوابی مراسلے میں ریگولیٹر نے پیمرا آرڈیننس 2002ترمیمی ایکٹ 2007کی سیکشن 37(a)کا حوالہ دیا جس کے مطابق: ’’اس آرڈیننس کے احکام موثر ہوں گے باوجود اس کے کہ وہ فی الوقت نافذالعمل کسی بھی دوسرے قانون میں یا کسی معاہدے ، اقرار نامہ یا کسی دوسری دستاویز میں چاہے جو بھی ہو ، شامل کسی امر کے بر عکس ہو ں۔

مگر شرط یہ ہے کہ(a) قومی براڈ کاسٹرز، یعنی پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ 1973؁ء (نمبر 32، بابت 1973؁ئ)کی رو سے منضبط کیا جاتا رہے گا اور پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن اور شالیمار ریکارڈنگ اور براڈ کاسٹنگ لمیٹڈ کمپنی کا اہتمام و انصرام کمپنیات آرڈیننس 1984؁ء (نمبر 47مجریہ 1984؁ئ)کے احکام کے تحت کیا جاتا رہے گا ۔‘‘لہٰذا معزز رکن اسمبلی متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :