ساہیوال میںخاتون کو زندہ جلانے کے واقعے کا ڈراپ سین، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا

جمعہ 18 اگست 2017 20:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) خاتون کو قتل کرکے آگ لگاکر حقائق چھپانے کے ڈرامے کا ڈراپ سین ‘ابتدائی تفتیش کے دوران اصل قاتل نے اعتراف جرم کرلیا ‘ ملزم گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گائوں 97/6-Rمیں اشرف کی 45سالہ بیوہ شکیلہ بی بی گھرمیں اکیلی تھی کہ اسے آگ لگا کر پراسرار طور پرقتل کردیا اور وہ جل کر کوئلہ بن گئی ۔

پولیس کے اعلیٰ افسرا ن بھی موقع پر پہنچے اور تفتیشی افسر کو ہدایات دیں ۔پولیس نے مقتولہ کے سوتیلے بیٹے مبشر کو حراست میں لیکر ابتدائی تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتولہ شکیلہ بی بی کے خاوند اشرف فوت ہو چکا تھا جو پاک فوج اور محکمہ تعلیم سے ریٹائر تھا اور دوپنشنز وصول کرتا تھا جس کا مقتولہ کے سوتیلے بیٹے مبشر کو رنج تھا ۔

اسی رنج میں ملزم گزشتہ روز شکیلہ بی بی کے گھرآیا اور اسے تشدد کے بعد قتل کردیا بعدازاں اس پر کپڑے پھینک کر آگ لگا دی جس سے وہ جل کرکوئلہ بن گئی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے جب ملزم کو حراست میں لیا تو ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی قتل کا اعتراف کرلیا ۔پولیس تھانہ فرید ٹائون نے محمدندیم کی رپورٹ پر مقدمہ قتل درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :