ساہیوال،جشن آزادی ٹرین میں پاک فوج کے دفاعی جنگی آلات شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

جمعہ 18 اگست 2017 20:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) جشن آزادی ٹرین میں پاک فوج کے دفاعی جنگی آلات شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ‘ریلوے اسٹیشن پر مردوخواتین ‘بچوں اور بوڑھوں کا رش لگا رہا ‘سکیورٹی کے سخت انتظامات ‘ٹرین11گھنٹے رکنے کے بعد ملتان روانہ ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق جشن آزادی ٹرین گزشتہ رات 12بجے کے قریب مقررہ وقت سے تین گھنٹے لیٹ پہنچی تو ریلوے اسٹیشن پر مردوخواتین ‘بچوں اور بوڑھوں کا رش لگا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس کی طرف سے اسٹیشن پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے جشن آزادی ٹرین کو بڑی خوبصورتی سے پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا ۔ٹرین میں شامل ایک بوگی میں آئی ایس پی آر کی طرف سے دفاعی جنگی آلات نمائش کیلئے رکھے گئے تھے جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔اس بوگی میں قیام پاکستان اور پاک فوج کے شہداء کی خوبصورت تصویریں آویزاں کی گئی تھیں ۔بچے بوڑھے اور مردوخواتین جنگی آلات کے ساتھ ساتھ شہداء کی تصاویر دیکھتے رہے ۔ٹرین تقریباً11گھنٹے رکی رہی اور پھر ملتان کیلئے روانہ ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :