پنجاب حکومت نے وفاق سے صوبے کو واجب الادا 70ارب روپے مانگ لئے ‘ذرائع

سال 2016 اور سال 2017 کے بقایا جات کی مد میں پنجاب حکومت کو ادائیگی کی جائے ‘پنجاب حکومت کا خط

جمعہ 18 اگست 2017 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) پنجاب حکومت نے وفاق سے 70 ارب روپے مانگ لئے ۔ذرائع پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے کہ سال 2016 اور سال 2017 کے بقایا جات کی مد میں پنجاب حکومت کو ادائیگی کی جائے اور اس حساب کے مطابق پنجاب حکومت کو فوری طور پر 70 ارب روپے ادا کئے جائیں پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق نے بقایا جات کی مد میں پنجاب حکومت کی یہ رقم دبا رکھی ہے جس کا پنجاب حکومت نے مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :