پی آئی اے انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ پر کام کرنے والے 26ملازمین کو گروپ تین سے گروپ چار میں ترقی دے دی

جمعہ 18 اگست 2017 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) پی آئی اے انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ پر کام کرنے والے 26ملازمین کو گروپ تین سے گروپ چار میں ترقیاں دے دی ‘ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ ماہ ستمبر میں مزید ملازمین کو بھی ترقیاں دے دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائنز انتظامیہ کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی کرنے والے پی آئی اے کے چھبیس ملازمین کو گروپ تین سے گروپ چار میں ترقیاں دے دی گئیں ہیں جس کے بعد وہ اسسٹنٹ کے عہدے سے سپروائزر کے عہدے پر فائز ہو گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ستمبر میں مزید ملازمین کو بھی ان کے اگلے عہدوں میں ترقیاں دے دی جائیں گی،ترقی پانے والے ملازمین کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کی کاپیاںبھی سامنے آگئیں نوٹی فی کیشنز جاری ھونے کے بعد ترقی پانے والے چھبیس خوش قسمت ملازمین کو ان کے ساتھی ملازمین اور افسران کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات پہنچائے جا رھے ھیں

متعلقہ عنوان :