حیسکو کی نادہندگان و بجلی چوری کے خلاف مہم

فرید پلازہ کے رہائشیوں نے حیسکو ٹیم پر حملہ کرکے تین افراد کو زخمی کر دیا، ایس ڈی او

جمعہ 18 اگست 2017 20:11

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) حیسکو کی جانب سے نادہندگان و بجلی چوری کے خلاف مہم جاری ہے، اس سلسلے میں ایس ڈی او لیاقت کالونی نے بتایا کہ فرید پلازہ کے 250بجلی کنکشن ہیں جن پر حیسکو کے 3 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں ، جب حیسکو کی ٹیم وہاں پلازہ کی بجلی منقطع کرنے پہنچی تو پلازہ کے رہائشیوں نے تشدد کرکے حیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ یاسر، لائن مین حامد اور اسسٹنٹ لائن میں سہیل کو شدید زخمی کردیا جس کے بعد ہم سخی پیر تھانے میں فرید پلازہ کے مکینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلئے پہنچے پر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فرید پلازہ کے نادہندگان کو لیاقت کالونی فیڈر سے بجلی ملتی ہے جس پر حیسکو کے واجبات ہیں جس کی بناء پر بجلی منقطع کی تو حیسکو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے حیسکو ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ حیسکو چیف رحم علی اوٹھو نے اس واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن سرکل حیدرآباد محمد اکبر درانی کو فوری ہدایات دیں ہے کہ حملہ آوروں اور نادہندگان کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائیں اور ان کے خلاف مروجہ قانون کے تحت ایف آئی آر بھی درج کرائیں۔

متعلقہ عنوان :