میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 20اگست کو ہوگا،امیدواروں کو رول نمبرز جاری
شہروں میں28مراکز قائم، 5500 سے زائد امتحانی عملہ تعینات، سینئر بیورو کریٹس نگرانی کرینگے ٹیسٹ اڑھائی گھنٹے جاری رہے گا، امیدوار صبح 8بجے تک اپنے اپنے امتحانی مراکز میں پہنچ جائیں‘ترجمان یو ایچ ایس
جمعہ 18 اگست 2017 20:10
(جاری ہے)
صوبے کے 13شہروں میں 28مراکز قائم کیے گئے ہیں۔جن میں5500سے زائد نگران عملہ امتحانی فرائض سر انجام دے گا۔ ان شہروں میں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، سرگودھا، راولپنڈی، حسن ابدال، گجرات، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ شامل ہیں۔
انٹری ٹیسٹ کا سوالیہ پرچہ کل220معروضی سوالات پر مشتمل ہوگا جس میں بیالوجی کی88سوالات، کیمسٹری کے 58سوالات، فزکس کے 44سوالات اور انگریزی 30سوالات ہوں گے۔ پرچہ حل کرنے کیلئے امیدوارو کو اڑھائی گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ اس کے بعد تمام امیدواروں کو رجحان اور فیڈ بیک سے متعلقہ سوالات کے جواب دینے ہوں گے جن کے کوئی نمبر نہیں ہوں گے ۔اس کیلئے مزید آدھے گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ٹیسٹ ٹھیک صبح9بجے شروع ہوگا تاہم تمام امیدوارں کا صبح 8بجے تک اپنے اپنے امتحانی مرکز پہنچنا ضروری ہے کیونکہ سوا آٹھ بجے تمام مراکز سیل کردیے جائیں گے اور اس کے بعد کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ لاہور میں انٹری ٹیسٹ کے لیے 8مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے امتحانی مراکز بمقام لارنس روڈ، پنجاب یونیورسٹی ایگزامینیشن ہالز وحدت روڈ ، گورنمنٹ کمپری ہینسووگرلز ہائی سکول وحدت روڈ ، گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جیل روڈ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹائون شپ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن سمن آباد لاہور اور ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹائون کے مراکز شامل ہیں۔ لاہور سے تقریباً 19ہزار امیدوار انٹری ٹیسٹ میں شرکت کررہے ہیں۔پنجاب کی17سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 3405جبکہ3سرکاری ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 216نشستیں ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ21 پرائیوٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی تقریباً 2590جبکہ9پرائیوٹ ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 555نشستیں ہیں۔ حکومت پنجاب نے انٹری ٹیسٹ کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ان انتظامات کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ تمام بڑے مراکزپر واک تھرو گیٹ اور موبائل جامرز نصب کیے جارہے ہیں۔ٹیسٹ والے دن تمام مراکز پر دفعہ144نافذ کی جائے گی۔ ساتھ آنے والے والدین اور دیگر عزیز و اقارب کے بیٹھنے کیلئے امتحانی مراکز کے قریب شامیانوں اور کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور پارکنگ کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے انٹری ٹیسٹ کے بہترین انتظامات کیلئے صوبے کے تمام متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ ٹیسٹ والے دن امیدواروںکو اپنے ساتھ صرف نیلا بال پوائنٹ پین اور کلپ بورڈ لانے کی اجازت ہوگی۔ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق اس سال امیدواروں کو مخصوص کیو آر کوڈ والے ایڈمیٹنس کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا،علی امین گنڈا پور
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
فوا د چوہدری نے تحریک تحفظ آئین کی تحریک کو اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحاد قرار دیدیا
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.