ملت پارک میں باپ نے معمولی جھگڑے پر چھریوں کے وار کر کے بیٹے کو قتل کر دیا

ملزم ارشد نے معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آکر بیٹے میسم علی پر چھریوں کے وار کیے ، پولیس نے گرفتار کر لیا

جمعہ 18 اگست 2017 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ ملت پارک میں باپ نے معمولی جھگڑے پر چھریوں کے وار کر کے بیٹے کو قتل کر دیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملت پا رک کے علاقے میں باپ ارشد اور بیٹے میسم علی کی کسی بات پر تلخ کلامی ہو ہوئی اور باپ نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کر کے بیٹے کو شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس نے ملزم ارشد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :