سعید غنی کی گفتگو کے سیاق وسباق سے پوری طرح آگاہ ہیں، نواز شریف کی رخصتی قزاقوں کے دوسرے قبیلے کیلئے خطرے کی نوید ہے،چوروں کی بستی کے اس دستور سے دنیا واقف ہے کہ مشکل میں یہ ایکدوسرے کے دفاع کو نکلتے ہیں،جس جس نے پاکستان کے قومی خزانے پر نقب لگائی ہے اسے اپنے انجام کو تیار رہنا چاہئے، سعید غنی صاحب کپتان آرہا ہے، آپ پولیس کھڑی کرنی نہ بھولئے گا

تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما علی زیدی کا سعید غنی کے بیان پر رد عمل

جمعہ 18 اگست 2017 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما علی زیدی نے کہا کہ سعید غنی کی گفتگو کے سیاق وسباق سے پوری طرح آگاہ ہیں، نواز شریف کی رخصتی قزاقوں کے دوسرے قبیلے کیلئے خطرے کی نوید ہے،چوروں کی بستی کے اس دستور سے دنیا واقف ہے کہ مشکل میں یہ ایکدوسرے کے دفاع کو نکلتے ہیں،جس جس نے پاکستان کے قومی خزانے پر نقب لگائی ہے اسے اپنے انجام کو تیار رہنا چاہئے، سعید غنی صاحب کپتان آرہا ہے، آپ پولیس کھڑی کرنی نہ بھولئے گا۔

سعید غنی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعید غنی کی گفتگو کے سیاق وسباق سے پوری طرح آگاہ ہیں،نواز شریف کی رخصتی قزاقوں کے دوسرے قبیلے کیلئے خطرے کی نوید ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو خوار ہوتا دیکھ کر سندھ کی دھرتی کا خون چوسنے والوں میں بجاطور پر گہری تشویش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعید غنی کا سیاسی سورماؤں کے جس لشکر جرار سے تعلق ہے اسے بھی خوب جانتے ہیں۔

عزیر بلوچوں کی سرپرستی اور آبیاری کرنے والے جرات اور بہادری کی صدا لگائیں اچھا نہیں لگتا،چوروں کی بستی کے اس دستور سے دنیا واقف ہے کہ مشکل میں یہ ایکدوسرے کے دفاع کو نکلتے ہیں،جس جس نے پاکستان کے قومی خزانے پر نقب لگائی ہے اسے اپنے انجام کو تیار رہنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ سعید غنی صاحب کپتان آرہا ہے، آپ پولیس کھڑی کرنی نہ بھولئے گا۔