سکیورٹی کی کمی کی وجہ سے گھر تک محدود ہو کر رہ گئی ہوں ، مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے ‘ عائشہ احد ملک

انصاف کے حصول تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گی،مجھے پورا یقین ہے عدلیہ آزاد ہے مجھے ایک دن ضرور انصاف ملے گا‘ حمزہ شہباز کی مبینہ اہلیہ ہونے کی دعویدار کی گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی مبینہ اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی کمی کی وجہ سے گھر تک محدود ہو کر رہ گئی ہوں ، مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے ،مجھے پورا یقین ہے کہ عدلیہ آزاد ہے مجھے ایک دن ضرور انصاف ملے گا ۔ میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیشن کورٹ میں پنجاب پولیس نے غلط رپورٹ پیش کی ہے ،عدالت کی طرف سے مجھے چار سکیورٹی اہلکار فراہم کیے گئے لیکن پنجاب پولیس کے صرف دو اہلکار میری سکیورٹی پر معمور ہیں اور میں سکیورٹی کی کمی کی وجہ سے میں گھر تک محدود ہو کر رہ گئی ہوں میرا مطالبہ ہے کہ مجھے مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد مجھے دھمکیا ں دی جا رہی ہیں لیکن انصاف کے حصول تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گی ، قانونی جنگ لڑتی رہوں گی ۔

(جاری ہے)

مجھے پورا یقین ہے کہ عدلیہ آزاد ہے مجھے ایک دن ضرور انصاف ملے گا ۔ عائشہ احد ملک نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ، رانا ثنا اللہ دہشت گردوں کا سرغنہ ہے ، انہیں ماں بہنوں کی عزت کا خیال نہیں یہ انسانوں کے روپ میں درندے ہیں، میرے اوپر جعلی پرچے کٹوائے ہیں مجھ پر تشدد کیا گیا لیکن میں اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹی میرے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف جن جن نے آواز اٹھائی ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :