ڈاکٹرطاہرالقادری کی 20اگست کولندن روانگی کا پلان تیار،عیدالضحیٰ کے بعد واپسی ہوگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 اگست 2017 20:08

ڈاکٹرطاہرالقادری کی 20اگست کولندن روانگی کا پلان تیار،عیدالضحیٰ کے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اگست 2017ء ): عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری 20 اگست کولندن کیلئے روانہ ہوں گے،ان کی روانگی کاپلان تیارکرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی لندن روانگی کا پلان تیارکرلیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری مانچسٹر، برمنگھم اور لندن میں بین الاقوامی کانفرنسزمیں شرکت کریں گے۔ جبکہ عیدالضحیٰ سے قبل واپس آجائیں گے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری عید پاکستان میں اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔