چنیوٹ ، 30 ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس منعقدہ 7ستمبر کو منعقد ہوگا

اندرون و بیرون ممالک کے بڑے عظیم اسکالرزمذہبی وسیا سی و دانشورختم نبوت کا نفرنس چناب نگر میں شرکت کرینگے

جمعہ 18 اگست 2017 19:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) 30 ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس منعقدہ 7ستمبر چناب نگر کے خصوصی دعوت نامے اندرون و بیرون ممالک کے بڑے عظیم اسکالرزمذہبی وسیا سی و دانشور رو نامورہنمائوں کو ارسال ، متعدد عالمی رہنمائوں کے جوابات موصول ،ختم نبوت کا نفرنس میں چناب نگر میں شرکت کی یقین دہا نی ، نامور سابق قادیانی بھی اس کا نفرنس میں شرکت فرمائیں گے، چا روں صوبائی وزرائے اعلیٰ ،صدر وزیر اعظم ،گورنرز،اعلیٰ حکام اور اسلامی ممالک کے سفراء کو بھی دعوت نامے ارسال کیئے گئے ہیں ،جن کی جانب سے ختم نبوت کا نفرنس میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی گئی ،ان خیالا ت کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس کے نگران و منتظم اعلیٰ و نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ مو لانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کا نفرنس کے سلسلہ میں مختلف شہروں کے دورے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر صحا فیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ چناب نگر میںہونے والی فقید المثال تاریخ ساز انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس اتحاد امت کا عظیم مظہر ہے اس کانفرنس کی برکت سے بحمدہ تعالیٰ سینکڑوں قادیانی اسلام قبول کر چکے ہیں ،اندرون و بیرون ممالک سے نامور سابق قادیانی اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں ،علاوہ ازیں اس کانفرنس میں دنیا بھر کے علماء کرام ،مشائخ عظام ،عظیم اسکالرز خصوصی شرکت کریں گے ،کا نفر نس میں شمولیت کیلئے عالمی ملکی و غیر ملکی ،صدر و وزیر اعظم سمیت و زراء اعلیٰ ،گو رنر صاحبان ،مذہبی و سیا سی و سماجی رہنمائوںعلماء ،وکلاء ،قانون دان ،دانشور و صحافی تمام مکاتب فکر کی سیاسی ،مذہبی ،شخصیات کوحضرات کو خصوصی دعوت نامے جا ری کردئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میںالیکٹرانک و میڈیا و پرنٹ میڈیا کے ذمہ داران ،صحافی حضرات وکلاء ،ریٹائرڈ ججوں کو بھی خصوصی دعوت نامے ارسال کئے جا چکے ہیں ،جبکہ کانفرنس کے جملہ انتطامات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا دیا گیا ہے اور تمام شعبہ جات کیلئے صوباء ،ڈویژنل ،ضلعی ،نگران و منتظمین نامزد کر دئے گئے ہیں ،انشاء اللہ یہ تاریخ ساز انتر نیشنل ختم نبوت کانفرنس وطن عزیز میں استحکام اور سالمیت کیلئے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے موثر ثابت ہو گی اس کانفرنس میں دیو بندی ،بریلوی ،اہلحدیث مکاتب فکر کے سر کر دہ جید علماء کرام ،مشائخ عظام ،شرکت کر کے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو اجتما عی طور پر دعوت اسلام کا فریضہ سر انجام دیں گے ،جو پو ری امت کی ذمہ داری ہے انہوں نے اہل اسلام سے اس عظیم الشان ختم نبوت کا نفرنس میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔