چنیوٹ ، پاکستان کی سالمیت سب سے زیادہ عزیز ہے،مولانا قاری روشن ضمیر مدنی

ملک کی سلامتی اور بقا کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، رہنما جماعت اہل سنت خطیب اعظم

جمعہ 18 اگست 2017 19:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) پاکستان کی سالمیت سب سے زیادہ عزیز ہے ملک کی سلامتی اور بقا کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دہشت گردی کے خلاف پوری پاکستانی قوم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہو گاسیکورٹی فورسز ، پولیس اور دیگر اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں لا زوال ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما اور خطیب اعظم چنیوٹ مولانا قاری روشن ضمیر مدنی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں ہمارے آباواجداد نے بے شمار قربانیاں دیں اور یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا مگر افسوس آج ہمارے حکمران ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ نہ کر سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دن ضرور ملک میں نظا م مصطفی کا نظام ہو گا نظام مصطفی کے نظام کے نفاذ کیلئے تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام کو جدوجہد کرنی چاہیے ہمارا ملک اس وقت جن مشکلات سے دوچار ہے اس کا واحد حل ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ ہے آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی طاقتیں اسلامی ملکوں میں سازشوں میں مصروف عمل ہیں مسلم امہ کو اغیار کی سازشوں کو ناکام بنا ناہو گاکیونکہ اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کیے جا رہے ہیں او آئی سی کو فعال کرنے کی ضرورت ہے تمام مسلم ممالک یکجا ہو کر اپنا الگ بلاک بنائیںتاکہ یہود ونصاریٰ کو شکست مل سکے۔

متعلقہ عنوان :