نوا ب شاہ :سینئر صحافی مرغوب حسین رضوان تھیبو کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست کی سماعت

اس بات کو یقینی بنایا جائے کوئی بھی سرکاری ملازم یا ٹیچر صحافت نہیں کرسکتا، عدالت کا کمشنر کو حکم

جمعہ 18 اگست 2017 19:50

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) ندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے جسٹس صلاح الدین پنھور اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ میں نواب شاہ کے سینئر صحافی مرغوب حسین رضوان تھیبو کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست نمبر سی پی ڈی بی نمبر 3343/16جس میں درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اساتذہ اور سرکاری ملازم جو اپنے اصل فرائض چھوڑ کر صحافت کررہے ہیں ،کی سماعت کے دوران فاضل عدالت نے کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویزن کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کوئی بھی سرکاری ملازم یا ٹیچر صحافت نہیں کرسکتا ۔

اس سلسلے میں درخواست گذار کے فاضل وکلاء ایڈوکیٹ خادم حسین سومرو اور ایڈوکیٹ جلیل احمد میمن پیش ہوئے اور انہوں نے درخواست گذار کے موقف میں اپنے دلائل دئے اور فاضل عدالت سے اس سلسلے میں حکم جاری کرنے کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ کے اسی دو رکنی سرکٹ بینچ میں دائر آئینی درخواست نمبر CP891/17 کی سماعت کے دوران فاضل عدالت نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواب شاہ میں قائم پرووینشل انسٹیٹیوٹ آف ٹیچرز ایجوکیشن (PITE) کے ڈائریکٹر جنرل قمر شاہد صدیقی 29 اگست 2017ء کو 10 بجے دن بذات خود عدالت کے روبرو پیش ہوں اور اسی کیس کی سماعت کی دوران عدالت نے مزید حکم دیا سیکریٹری تعلیم سندھ مذکورہ ادارے میں گذشتہ دو سالوں کے دوران کرائی گئی ٹریننگ کا مکمل اور تفصیلی ریکارڈ عدالت میں پیش کریں اور سیکریٹری تعلیم سندھ عدالت کو بتائیں کہ کس قانون کے تحت مدعا علیہ قمر شاہد صدیقی بطور ڈائریکٹر جنرل (PITE) فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس درخواست میں ایڈوکیٹ جلیل احمد میمن پیش ہوئے اور اپنے دلائل دئے۔

متعلقہ عنوان :