ناشپاتی امراض دور بھگانے میں معاون

روزانہ ایک ناشپاتی کھانے سے خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑی حد تک کم کردیتا ہے، ماہرین صحت

جمعہ 18 اگست 2017 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء)ماہرین صحت کے مطابق ناشپاتی میں وٹامن سی اور کاپر جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسمانی خلیات کو نقصان پہنچانے والے مضر عناصر کی روک تھام کرکے جلد کی صحت کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں ۔ ناشپاتی میں فائبر کافی مقدار میں ہوتا ہے جو جسم کیلئے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاکر امراض قلب سے تحفظ دیتا ہے ، ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ایک ناشپاتی کھانا خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ 34 فیصد تک کم کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

جو لوگ ناشپاتی کو روزانہ کھاتے ہیں انکے موٹے ہونے کا امکان 35 فیصد کم ہوتا ہے ۔ امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشپاتی فائبر اور وٹامن سی کے حصول کے لیے بہترین ذریعہ ہے ماہرین کے مطابق آج کل ہڈیوں کے امراض کافی عام ہوچکے ہیں ، اگر ہڈیوں کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں اور بھربھرے پن کے مرض کو دور رکھنا چاہتے ہیں تو روزانہ ماہرین طب کی تجویز کردہ کیلشیئم کی مقدار کھانا بہت ضروری ہے جبکہ ہائیڈروجن کی سطح کو متوازن رکھنا بھی اہمیت رکھتا ہے ، ناشپاتی کیلشیئم کو جسم میں آسانی سے جذب ہونے میں مدد دینے والا پھل ہے ۔