تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری سے صحت یاب ہونے والے 20موروں کو آزاد کر دیا گیا

جمعہ 18 اگست 2017 19:42

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء)تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری سے صحت یاب ہونے والے 20موروں کو آزاد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے موروں کو گاوں دو بہار کے قریب کھلی فضا میں صحافیوں اور دیہاتیوں کی موجودگی میں آزاد کیا۔وائلڈ لائف تھرپارکر کے گیم وارڈن تلوک چند نیبتایا کہ یہ مور2 ماہ سے ان کے پاس زیر علاج تھے جنہیں صحت یابی کے بعد آزاد کیا گیا ہے۔دوسری جانب دیہاتیوں نے الزام لگایاہے کہ مور صحت یاب نہیں ہیں ، ان سے دیگر موروں میں بھی بیماری پھیل سکتی ہے۔