یونس خان کا دورہ کراچی بچہ جیل ، تحائف تقسیم کئے

ننھے مداح انہیں اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے ، سابق کپتان نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی

جمعہ 18 اگست 2017 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے گزشتہ روزکراچی کی بچہ جیل کا دورہ کیا ۔اسٹار کرکٹر نے قیدی مائوں کے کم سن بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق قومی کرکٹر یونس خان کی جانب سے فلاحی کام زور و شور سے جاری ہیں ۔ اسٹار کھلاڑی نے کراچی کی بچہ جیل میں جا کر بچوں کی ساتھ خوب وقت گزارا ۔ننھے مداح انہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوش نظر آئے ۔ انہوں نے بچوں اور جیل کے عملے کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ۔یونس خان نے جیل کے دورہ کے دوران قیدی مائوں کے کم سن بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :