عوام کو سہولیات دینے کے لئے ایسے طریقے سے کاموں کو انجام دیا جائے جس سے تکالیف کا فوری طور پر ازالہ ہوسکے،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

جمعہ 18 اگست 2017 19:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ عوام کو سہولیات دینے کے لئے ایسے طریقے سے کاموں کو انجام دیا جائے جس سے عوام کی تکالیف کا فوری طور پر ازالہ ہوسکے، انجینئرنگ ونگ اراکین کونسل کی مشاورت سے مثالی پروگرام ترتیب دے تا کہ ہم ہمیشہ کی طرح امتیازی درجہ حاصل کرسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنبہ گوٹھ پر قائم گڈاپ زون کے آفس کا غیر اعلانیہ دورہ کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ وائس چئیرمین محمد رفیق جت ،چیف آفیسر مسرور احمد میمن،ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل،ایکسئین شکیل میمن ٹیکسیشن آفیسر نور حسن جوکھیو و دیگر افسران بھی موجود تھے چئیرمین کے اچانک دورے کو ملازمین نے بہترین اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس سے وقت کی پاپندی اور مقابلے کا رجحان بڑھتا ہے جو ضلع کونسل کی ترقی میں اہم قدم ثابت ہوگا، چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ غیر اعلانیہ دورے خالی آفس اسٹاف کو چیک کرنے کے لئے نہیں فیلڈ اسٹاف کو چیک کرنے کے لئے بھی کئیے جائیں گے کیونکہ ہمیں عوام کو ریلیف دینا ہے اور اس میں لاپرواہی ناقابل برداشت عمل ہے ہم اپنے محدود وسائل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے عملے کو اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لانا پڑے گا کیونکہ جو قوم وقت کی قدر نہیں کرتی وہ پیچھے رہ جاتی ہے اراکین کونسل اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کے سبب ضلع کونسل سہولیات کے حوالے سے منفرد مقام حاصل کرسکے گا اپنے علاقے کی عوام کو ریلیف فراہم کرنا میرے فرائض کا حصہ ہے جس کے لئے سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :