کمشنر کراچی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں انسداد خسرہ و پولیو مہم کا افتتاح کردیا

انسداد خسرہ و پولیو مہم میں پندرہ لاکھ بچوں کو خسرہ کے انجکشن لگائے اور پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، اعجاز احمد خان

جمعہ 18 اگست 2017 19:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) کراچی میں خسرہ سے بچائو کے لئے انسداد خسرہ و پولیو کی مہم جمعہ کو شرو ع ہوگئی ۔کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں انسداد خسرہ و پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ انسداد خسرہ وپولیو کی یہ خصوصی مہم ہے جو شرو ع کی گئی ہے۔ مہم آٹھ روزہ ہوگی 26اگست تک جاری رہے گی۔

اتوار کو وقفہ کیا جا ئے گا۔ مہم گھر گھر نہیں ہو گی ۔مہم میں طبی مراکز پر یا خصوصی کیمپس پر نو ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے انجکشن لگائے جائیں گے جبکہ پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا کہ بچوں کو خسرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے مہم پر عملدرآمد کر نے کے لئے مر بوط اقدامات کئے گئے ہیں والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے اس سے استفادہ کریں ۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت اور یونیسف سمیت عالمی پارٹنرز تعاون کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انسداد خسرہ و پولیو مہم میں پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ انسداد خسرہ و پولیو مہم میں پندرہ لاکھ بچوں کو خسرہ کے انجیکشن لگائے جائیں گے اور پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے کراچی میں 166 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدر آمد کیا جا ئے گا۔

انسداد خسرہ و پولیو مہم میں 2200 ٹیمیں فرائض انجام دیں گی ۔ مانٹرنگ کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں اس سلسلہ میں 570 سپر وائز ز بھی فرائض انجام دیں گے جومہم کی کار کر دگی کی مانٹیرنگ کریں گے۔اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکڑ آغا اشفاق، کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آڑڈینٹر ڈاکٹر نصرت علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی محمد حسین اور دیگر بھی مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :