لیاری آپریشن سے متعلق مقدمات کی سماعت عزیر بلوچ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی

جمعہ 18 اگست 2017 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری آپریشن سے متعلق مقدمات کی سماعت عزیر بلوچ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔جمعہ کوکراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو لیاری میں پولیس آپریشن کیدوران دھماکہ خیزمواداور پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل کا معاملہ پر لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور امین بلیدی کے خلاف بارہ مقدمات کی سماعت ہوئی۔

لیاری گینگ کے سرغنہ عذیر بلوچ کی عدم پیشی کے باعث مقدمات التوا میں پڑھ گئے۔ عدالت نے عذیر بلوچ کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔ ملزم کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔ عدالت میں جیل حکام کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق عزیر جان بلوچ کو گیارہ مارچ کو فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم اب فوج کی حراست میں ہی, جیل میں نہیں. رپورٹ کے مطابق گرفتاری کے باعث ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا۔

عدالت نے استفسار کیا تو کیا مقدمات کو بغیر کارروائی کے بند کردیا جائی ملزم کی عدم پیشی کی وجہ سے مقدمات زیر التوا ہیں۔ پولیس کے مطابق مئی دو ہزار بارہ لیاری میں پولیس آپریشن کیا گیا۔ حملے کے دوران ملزمان نے پولیس افسران کو قتل کیا۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت ستمبر تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :