ولی خان بابر قتل کیس ،ایم کیوایم کے کارکن مجرم فیصل موٹا کی سزا ئے موت برقرار

سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے سزا کالعدم قرار دینے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا

جمعہ 18 اگست 2017 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) صحافی ولی خان بابر قتل کیس میں ایم کیوایم کے کارکن مجرم فیصل موٹا کی سزا موت برقرار، سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے سزا کالعدم قرار دینے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے معروف صحافی ولی خان بابر کے قتل میں ایم کیو ایم کے کارکن مجرم فیصل موٹا کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے کی تھی۔

بعض عناصر نے ایسی خبریں پھیلائیں اور یہ تاثر دیا کہ مجرم فیصل موٹا کی سزا ختم کردی گئی۔ لیکن عدالتی فیصلے میں مجرم فیصل موٹا کی سزا ئے موت کالعدم قرار دینے کا کوئی حکم سامنے نہیں آیا۔ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے سزائے موت کے خلاف فیصل موٹا کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں کہا گیا عدالت نے محفوظ فیصلے کی دوبارہ سماعت کرنے کا حکم جاری کیا۔

فیصلے کے متن کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اور مجرم کے وکیل عدالت کی مزید معاونت کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کو دلائل دینے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں واضح ہے کہ مجرم فیصل موٹا کے وکیل بھی اپنے دلائل دیں۔ اسی حوالے سے عدالت نے فیصل موٹا کے وکیل کو اکیس ستمبر کیلئے اطلاعی نوٹس جاری کردیئے۔ فیصل موٹا کی اپیل کے مطابق سزائے موت اس کی غیر موجود گی میں سنائی گئی۔

جو کہ غیر قانونی ہے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ سزا کالعدم قرار دی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے اس اپیل پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔پولیس رپورٹ کے مطابق صحافی ولی بابر کو تیرہ دو ہزار گیارہ کو لیاقت آباد کے علاقے میں دفتر سے گھر جاتے ہوئے قتل کردیا تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے میں محمد علی رضوی،شاہ رخ مانی،نوید عرف پولکا، شکیل عرف ملک کو گرفتار تھا۔

کیس کے گواہ رجب عرف بنگالی، کانسٹیبل آصف،ہیڈکانسٹیبل ارشد کنڈی، ایچ او سپر مارکیٹ شفیق تنولی کے بھائی بھی کو قتل گیا تھا۔ دہشتگردوں نے ثبوت مٹانے کے لیئے مقدمے کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نعمت علی رندھاوا کو بھی ناظم آباد کے علاقے میں قتل کردیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو ہزار چودہ میں چار مجرموں کو عمر قید اور دو کو سزا موت سنائی تھی۔ عدالت نے فیصل موٹا اور کامران کو غیر موجود گی سزا موت سنائی تھی۔ فیصل موٹا اور کامران کو عینی شاہد گواہ اور شریک ملزم شاہ رخ مانی کے اعترافی بیان پر سزا موت سنائی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سڑکٹ بینچ فیصل ماٹا کی سزا کے خلاف اپیل پر ستمبر میں سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :