کراچی، نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمے میں تین مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 18 اگست 2017 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمے میں تین مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔جمعہ کوانسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے سے متعلق سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامرخان اور منہاج قاضی عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ عدالت نے مقدمہ میں مفرور تین دہشت گردوں وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ مفرور ملزمان میں رئیس مما، عمران اجاز نیازی اور نعیم شامل ہیں۔ پولیس رپوعٹ کے مطابق مفرور ملزمان کے خلاف زیر دفعہ ستاسی ، اٹھاسی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خاکے شائع کئے جارہے ہیں۔

ملزمان کی جائیداد کے حوالے سے بھی مختیار کار کو خط لکھ دیا ہے۔ کارروائی مکمل کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کردی جائے گی۔ پولیس کے مطابق عامر خان و دیگر کے خلاف ایم آکیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں ایک ملزم منہاج قاضی گرفتار ہے۔ عامر خان ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پر سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :