کراچی، محبت ریلی حملہ کیس ، ایم کیو ایم کے کارکن محمد فیصل جاوید عرف ماما کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

جمعہ 18 اگست 2017 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ لیاری محبت ریلی حملے میں ایم کیو ایم کے کارکن محمد فیصل جاوید عرف ماما کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو لیاری میں محبت سندھ ریلی پر حملے کا معاملہ پر ایم کیوایم کارکن ملزم فیصل جاوید عرف ماما کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پولیس کے مطابق سندھ محبت ریلی پر حملے میں گیارہ افراد جاں بحق اور بائیس زخمی ہوئے تھے۔ اس سے پہلے انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کی درخواست مسترد کردی تھی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن فیصل جاوید کی درخواست ضمانت پر فریقین کو اکتیس آگست تک نوٹس جاری کر دیئے۔