سندھ ہائی کورٹ نے سمندر سے حاصل ہونے والی زمینوں کی سستے داموں فروخت سے متعلق نیب سے تفصیلات طلب کرلیں

جمعہ 18 اگست 2017 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سمندر سے حاصل ہونے والی زمینوں کی سستے داموں فروخت سے متعلق نیب سے تفصیلات طلب کرلیں۔چیف جسٹس نے ریماکس دیئے ہرکسی نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں مال مفت دل بے رحم والا کھیل جارہا ہے۔جمعہ کوچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سمندر سے حاصل ہونے والی زمین کو سستے داموں خرید و فروخت کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سمندر سے حاصل کی گئی قیمتی زمین کوڑیوں کے دام الاٹ کی گئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ ہر کوئی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہا ہے۔ مال مفت دل بے رحم والا کھیل جارہا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دو ہزار چودہ تو حال ہی کی بات ہی. آپ کو علم ہے کہ اس زمین کی قیمت کیا ہے۔ ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا ہمیں زمین کی قیمت کا اندازہ نہیں تاہم حکومت نے جس نرخ پر دی خرید لی۔ عدالت نے کے پی ٹی آفیسرز ہاوسنگ سوسائٹیز کے الاٹیز کے خلاف نیب کے تفتیشی افسر کو تفصیلات سمیت طلب کرلیں۔ عدالت نے ملزمان امان اللہ پراچہ، سید معراج حسن، ذوالفقار علی اور دید محمد محسن کی عبوری ضمانت میں چودہ ستمبر تک توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :