سندھ ہاء کورٹ ،فش ہاربر کے ملازمین کو پنشن کی عدم فراہمی ، سیکریٹری خزانہ سمیت جوائنٹ سیکریٹری و دیگر کو نوٹس جاری

جمعہ 18 اگست 2017 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے فش ہاربر کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہ دینے کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکریٹری خزانہ سمیت جوائنٹ سیکریٹری و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو فیش ہاربر کے ریٹائرڈ ملازمین پینشن نا دینے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں درخواست گزار نے کہا کہ فش ہاربر کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی ادائیگی نہیں دی جارہی۔دو ہزار نو میں سندھ ہائیکورٹ نے پنشن ادا کرنے کا فیصلہ دیا۔ احکامات کے باجود عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکریٹری خزانہ سمیت جوائنٹ سیکریٹری و دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :