وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کراچی سرکلر ریلوے پر اہم اجلا س

سرکلر ریلوے کابین الاقوامی ٹینڈراکتوبرمیں جاری کیا جائے گا اور منصوبے پر تقریبا 2 ارب روپے لاگت آئے گی، مراد علی شاہ

جمعہ 18 اگست 2017 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی سرکلر ریلوے پر اہم اجلا س ہوا جس میں چائنیز کمپنی CRC کے وائس نائب صدر جنگ جنجون، مارکیٹنگ ڈائریکٹر، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور بزنس منیجر شریک ہوئے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری توانائی اور ڈی جی ماس ٹرانزٹ اطہر شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے ہمارے لیے بہت اہم ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ منصوبہ پر کام جلد شروع ہو تاکہ کراچی کے شہری بھی اس جدید سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکلر ریلوے کابین الاقوامی ٹینڈراکتوبرمیں جاری کیا جائے گا اور منصوبے پر تقریبا 2 ارب روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :