وفاقی دارالحکومت میں منشیات کیخلاف بھرپور مہم چلائی جائے،وفاقی وزیر داخلہ کی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت

جمعہ 18 اگست 2017 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں منشیات کیخلاف بھرپور مہم چلائی جائے جمعہ کو وزیر داخلہ نے کہا کہ اس مہم کے دوران تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دی جائے اور وہاں منشیات کی فراہمی بند کروائی جائے وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات ہماری نوجوان نسل کو ناکارہ بنا رہی ہیں مستقبل کے معماروں کو اس لعنت سے نجات دلانے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :