حکو مت پنجاب اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے احکامات کو ردی کی ٹو کری کی نذر کر دیا گیا

ضلع بھر کے پرائیویٹ اورسرکاری سکولوں اور کالجوں میں انر جی اور کولڈ ڈرنکس کی فرو خت دھڑلے سے جاری

جمعہ 18 اگست 2017 19:41

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) حکو مت پنجاب اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے احکامات کو ردی کی ٹو کری کی نذر کر دیا گیا ،ضلع بھر کے پرائیویٹ اورسرکاری سکولوں اور کالجوں میں انر جی اور کولڈ ڈرنکس کی فرو خت دھڑلے سے جاری ،ضلعی انتظامیہ عمل درآمد کروانے میں نا کام ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ، حکومت پنجاب اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرکاری سکولوں اور کالجوں کے اندراور ارد گرد سو میٹر کی حدود میں انر جی اورکولڈ ڈرنکس کی فروخت پر پا بندی کے احکاما ت جاری کیے تھے لیکن ضلعی انتظامیہ نے یہ احکامات ردی کی ٹو کری کی نذر کر تے ہوئے کو ئی عمل درآمد نہ کیا ہے،بلکہ ضلع بھر کے سرکاری ،پرایئوٹ سکول کالجوں یو نیورسٹیوں میںان کی فرو خت بدستور جاری ہے حالا نکہ کاربو نیٹڈ اور انرجی ڈرنکس میں کثیر تعداد میں پائے جانے والے فا سفو رس ایسڈ اور کیفین بچوں میں بڑھوتری کے عمل میں رکاوٹ بنتے ہیں اور بڑ ھتے ہوے بچو ں کی ہڈیاں خاص طور پر متاثر ہوتی ہیں پنجاب فوڈ اتھا رٹی کے وضع کردہ ایجوکیشن ،انسیٹیوشنز ،فوڈ سٹینڈرڈز،ریگو لیشنز،2017 کے تحت 14اگست 2017 سکول ،کالج ،یو نیورسٹی اور اکیڈمیوں وغیرہ کے اندراور سو میٹر کی حدود میں ایسے تمام مشرو بات کی فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ عمل درآمد کروانے میں نا کا م ہو چکی ہے جس پر شہریوں محمد اقبال ،علی احمد،محمد عاطف ،خرم شہزاد ،عامر علی ،اکمل بھٹی ،جاوید چو ہدری ، محمد اکر م ،اکبر علی و دیگر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بچو ں کی صحت سے کھیلنے والے مذمو م عنا صر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :