نصا بی،ہم نصابی کے ساتھ ساتھ غیر نصا بی سر گر میاں طلبا کے لئے ضر ور ی ہیں ،حاجی علی اکبر بھٹی

اضا فی سر گر میاں طلبا ء کے اعتماد اور کر دار سا زی میں اہم کر دار ادا کر تی ہیں ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

جمعہ 18 اگست 2017 19:41

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنرحاجی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ نصا بی،ہم نصابی کے ساتھ ساتھ غیر نصا بی سر گر میاں طلبا کے لئے ضر ور ی ہیں اضا فی سر گر میاں طلبا ء کے اعتماد اور کر دار سا زی میں اہم کر دار ادا کر تی ہیں وزیر اعلی پنجاب نے طلبا و طا لبا ت کو ادبی مقا بلو ں کے ذریعے صلا حیتوں کے بھر پور اظہار کا موقع فراہم کیا ہے طلباوطا لبات نے ثابت کیا ہے کہ موقع ملنے پر وہ کچھ کر گز رنے کی صلا حیت رکھتے ہیں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے خورشیدہال میں وزیر اعلی پنجاب کے ادبی مقا بلوں میں مرکز،تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر کیشںایوارڈ حا صل کر نے والے طلبا و طا لبات میں انعا مات تقسیم کرتے ہوئے کہی چیف ایگزیکٹو آفیسرایجو کیشن شو کت علی طاہر ، سینیئر ہیڈ ماسٹر محمد افضل بھٹی،ڈی ای او ایلیمنٹر ی محمد معروف چوہدری، ڈی ای او ایلیمنٹری زنا نہ مصبا ح رفیق، ڈپٹی ڈی او عا صم حسین بھٹی ، ڈپٹی ڈی او شازیہ انور، صد ر پرائیو یٹ سکول ایسو سی ایشن میاںجہا نز یب بھی مو جو دتھے ڈپٹی کمشنرحاجی علی اکبر بھٹی نے کہا کہ مضمون نو یسی اور تقر یر ی مقابلوں میں مر کز ، تحصیل، ضلع اور صو بہ کی سطح پر ضلع وہاڑی کے بچوں نے اپنی صلا حیتوں کے جو ہر دکھا تے ہوئے پو زیشنیں حاصل کیں جو ان بچوں انکے اسا تذہ، والد ین ، انکے تعلیمی اداروں اور ضلع وہاڑی کے لئے ایک اعز از ہے انہوں نے کہا کہ آج کے یہ طلبا و طا لبات ملک و قوم کا مستقبل ہیں اور ان بچوں نے آئندہ ملک کی باگ دوڑ سنبھا لنا ہے وزیر اعلی پنجاب کی خواہش ہے کہ مستقبل کے ان معماروں کی تعلیم و تر بیت میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ان مقا بلوں میں شر یک بچوں کی حو صلہ افزا ئی کے لئے نقد انعا مات دیئے جا رہے ہیں صو بہ کی سطح پر گورنمنٹ بی ٹی ایم ہا ئی سکول بورے والا کے طالب علم سعد حنیف نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن لے کر ایک لاکھ روپے کا کیش ایو ارڈ حاصل کیا ہے جبکہ ڈویژن، ضلعی سطح پر طلبا و طا لبات نے نما یاں پو زیشنیں لیں ہیں سی ای او ایجو کیشن شوکت علی طاہر نے بتا یا کہ ان مقا بلوں میں مر کز ، تحصیل، ضلع ، ڈویژن اور صو بہ کی سطح پر ضلع وہاڑی کے کل 8ہزار بچوں نے حصہ لیا تھا انہوں نے کہاکہ اساتذہ بچوں کو نصا بی اور ہم نصا بی سر گر میوں کے ساتھ ساتھ غیر نصا بی صحت مند سر گرمیوں کی بھی تر غیب دیں تا کہ بچوں کی ذہنی و جسما نی صلا حیتوں میں اضا فہ ہو تقریب کے آخر میں بچوں میں کیش ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔