یوم آ زادی پاکستان کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر سماجی حلقوں کا پولیس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا

جمعہ 18 اگست 2017 19:41

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) یوم آ زادی پاکستان کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر سماجی حلقوں کا پولیس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ڈی پی او کو بھی مبارکباد مرکزی انجمن تاجران کے صدر طاہر شریف گوجر نے کہا ہے کہ یوم آ زادی پر ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کے انتظامات تسلی بخش تھے جس کا کریڈٹ ڈی پی او عمر سعید ملک کو جاتا ہے جبکہ سرکل صدر کی حدود میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ڈی ایس پی صدر فضل حسین بخاری کے اقدامات بھی قابل ستائش ہیں انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی اشفاق خان بلوچ نے کہا ہے کہ14اگست کے موقع پر منچلے ون ویلنگ کرتے نظر آ تے تھے اور حادثات میں رونما ہوتے تھے لیکن پولیس تھانہ دانیوال کے ایس ایچ او مہر مرتضیٰ سیال نے اپنے افسران کی ہدایت پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جو قابل دید عمل ہے ایگزیکٹو ممبر ڈسٹرکٹ بار سید رفاقت علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہریوں کی زندگی میں خلل ڈالنے والی منچلوں کو پولیس نے بروقت آ گاہی مہم چلا کر کنٹرول کیا پہلی بار یوم آ زادی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال بہتر رہی جس کا سہرا ڈی پی او عمر سعید ملک اور انکی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :