کراچی، صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، متعدد پتھارے مسمار

تجاوزات کیخلاف آپریشن ،پولیس کی بھاری نفری نے بھی حصہ لیا، آپریشن کے دوران پتھارے مافیا کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی 7افراد گرفتار

جمعہ 18 اگست 2017 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) کراچی کے علاقے ضلع جنوبی میں پاسپورٹ آفس اور شاہراہ عراق سمیت مختلف مقامات پر بلدیہ عظمی کراچی کے انسداد تجاوزات سیل نے غیر قانونی تعمیرات اور پتھاروں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران بھاری مشینری کا استعمال کر تے ہوئے متعدد پتھاروں کو مسمار کر دیا گیا جبکہ سڑکوں پر موجود پتھاروں کو ٹرکوں میں ڈال کر ضلعی دفتر منتقل کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ایم سی بشیر صدیقی کے آپریشن کے دوران پتھارے مافیا نے رکاوٹ ڈالنے کی بھی کوشش کی جس پر 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تجاوزات کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے بھی حصہ لیا، کے ایم سی حکام کے مطابق ضلع جنوبی سمیت شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :