جرمن سفیر کی فرسٹ سیکرٹری کے ہمراہ ڈپٹی میئرکراچی سے ملاقات

جرمنی کیساتھ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں ،جرمن حکومت نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،ڈاکٹرارشدعبداللہ وہرہ

جمعہ 18 اگست 2017 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) جرمنی کے سفیر Mr.Martin Kobler نے قونصل جنرل Mr.Rainer Schmiedchen اورفرسٹ سیکرٹری Mr.Martin Herzez کے ہمراہ ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، ڈپٹی میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر آمد پرجرمنی کے سفیر اور قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ جرمنی کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں اور جرمنی کی حکومت نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے ، ڈپٹی میئر کراچی نے ملاقات کے دوران جرمن وفد کو کراچی میں بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بنائے گئے منصوبوں اور ان پر عملدرآمد سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں ملکی و بین الاقوامی اداروں سے بھی رابطے کئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ جرمنی کے سفیر Martin Kobler نے کراچی میں شہریوں کو معیاری شہری سہولیات مہیا کرنے کے لئے شروع کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی جیسے دنیا کے بڑے شہر میں ہونے والے ترقیاتی کام خوش آئند ہیں جن سے کراچی کے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ڈپٹی میئر کراچی نے جرمن سفیر کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :