محکمہ اقلیتی امور کے تحت جلد دویڑن کی سطح پر دستکاری سینڑز قائم کئے جائینگے، ڈاکٹر کھٹو مل جیون

جمعہ 18 اگست 2017 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں اقلیتی اکثریتی آبادی والے علاقوں میں دستکاری سینڑز قائم کئے جائیں گے تاکہ وہاں کے لوگ ہنرمند ہوکر اپنا باعزت روزگار حاصل کرسکیں. اس بات کا اصولی فیصلہ انہوں نے محکمہ جاتی اجلاس میں کیا.

انہوں نے ڈائریکٹر اقلیتی امور شاہد عبدالسلام کو ہدایات جاری کیں کہ اس سلسلے میں ابتدائی انتظامی کام شروع کئے جائی.

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ وہاں پرائمری اسکولز بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ ہنر کے ساتھ بنیاری تعلیم کو بھی فروغ دیا جاسکی. ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈویژن کی سطح پر جامع رپوٹ تیار کی جائے تاکہ مناسب جگہ کاتعین ہو اور اس منصوبے کا آغاز کیا جاسکی. انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں میرپورخاص دویژن میں یہ منصوبہ شروع کیا جائے جہاں پر اقلیتی برادری کی ایک کثیر تعداد رہائش پزیر ہی. اس موقع پر موجود ایگزیکٹو انجینئر کو ہدایات دی کہ وہ اس منصوبے کے لیے ابتدائی کام جلد از جلد مکمل کرائیں۔

متعلقہ عنوان :