گرین اور کلین پاکستان کا خواب پورا کرنے کیلئے پاکستان کے ہر شہری کو کم از کم ایک پودا لگانا چاہیے ، محمد ظہور

وطن عزیز کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے ہمیں اجتماعی اقدامات کو فروغ دینا ہو گا، جی ایم سوئی ناردرن گیس ریجنل آفس

جمعہ 18 اگست 2017 19:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سوئی ناردرن گیس ریجنل آفس راولپنڈی کے جنرل مینجر محمد ظہورنے کہاہے کہ گرین اور کلین پاکستان کا خواب پورا کرنے کے لیے سترھویں جشن آزادی کی مناسبت سے پاکستان کے ہر شہری کو کم از کم ایک پودا لگانا چاہیے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول بھی فراہم کر سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے سترھویں جشن آزادی کے حوالے سے سوئی ناردرن گیس ریجنل آفس راولپنڈی میں ایروکیریا کا پودا لگا نے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ترجمان ایس این جی پی ایل شاہد اکرم نے بتایاکہ جی ایم راولپنڈی محمد ظہور نے اپنے خطاب میں کہاکہ وطن عزیز کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے ہمیں اجتماعی اقدامات کو فروغ دینا ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ وطن عزیز کے سترھویں جشن آزادی کے حوالے سے ہر پاکستانی شہری کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کلین اور گرین پاکستان کے لیے ایک پودا لگانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :