سی ڈی اے نے متاثرین اسلام آباد کو مختلف سائز کے 330 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کر دی

جمعہ 18 اگست 2017 19:41

ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سی ڈی اے نے متاثرین اسلام آباد کو مختلف سائز کے 330 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کر دی ،ْ الاٹمنٹ بذریعہ قرعہ اندازی کی گئی ہے ،ْ سیکٹر I-11 میں 25x50 سائز کے 60 اور 25x60 سائز کے 50 پلاٹس، سیکٹر I-12 کے 118 پلاٹ 25x50 سائزکے جبکہ 30x60سائز کے 102 پلاٹس کی قرعہ اندازی کی گئی۔ یہ قرعہ اندازی میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی طرف سے جاری کردہ نئے ایس او پیز کے تحت بنائی گئی کمیٹی کے زیرِ اہتمام کی گئی۔

کمیٹی کی سربراہی سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ خوشحال خان نے کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹیز، سینکڑوں متاثرین کے علاوہ میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ قرعہ اندازی کیلئے مینوئل طریقہ کار اپنایا گیا جس کے تحت ایک ڈبے میں متا ثرین کے نام جبکہ دوسرے ڈبے میں پلاٹ نمبر ڈالے گئے اور موقع پر موجود متا ثرین اور میڈیا کے نمائندوں نے قر عہ اندازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متا ثرین سے بات چیت کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ خوشحال خان نے کہا کہ متا ثرین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا یہ عمل جاری رہے گا اور جن متا ثرین کے کلیمز اس قرعہ اندا زی میں کلیئر نہیں ہو سکے انہیں اگلی قرعہ اندازی میں شا مل کیا جائے گا۔ ممبر اسٹیٹ نے کہا کہ سیکٹر I-12میں ابھی پلاٹ موجود ہیں تا ہم متا ثرین کے کلیمز کو مد نظر رکھتے ہوئے نہایت ہی پرکشش جگہ پر متا ثرین کیلئے ایک نیا سیکٹر کھولا جائے گا تا کہ ان کے مسائل کا مدا وا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے کی جانے والی قرعہ اندازی کو پندرہ دنوں سے کم کرکے ایک ہفتے کے بعد کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے تا کہ جلد از جلد متا ثرین کو ان کے جائز حقوق دیئے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کری سمیت دیگر موضعوں سے متعلقہ مسا ئل کو بھی حل کر لیا گیا ہے اور بہت جلد ان علا قوں کے متا ثرین کو بھی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کر دی جائے گی۔

دریں اثناء میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ متاثرین اسلام آباد کے مسائل کو حل کرنے کیلئے موجودہ انتظامیہ نے ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے الاٹمنٹ کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی حقدار کی حق تلفی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اسلام آباد میں متاثرین کے مسا ئل کو حل کرنے کیلئے نہ تو کوئی خاطر خواہ کام کیا گیا اور نہ ہی متا ثرین کیلئے کھولے گئے سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کا اجراء کیا گیا تا ہم سی ڈی اے کے امور کی ذمہ داری جب منتخب نمائندوں کو سونپی گئی تو متا ثرین کے مسائل کے حل کو سر فہرست رکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متا ثرین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے معا ملے میں بے ضا بطگیوں کی شکا یات پر لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں اصلا حا ت متعا رف کرائی گئیں تاکہ الاٹمنٹ کے اس عمل کو مزید شفاف بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے تمام ایسے سیکٹروں جن کے متاثرین کے کلیمز کلیر کئے جا رہے ہیں وہاں پر فوری طور تر قیاتی کاموں کے اجراء کو یقینی بنائے گی تاکہ نئے سیکٹر آباد کر کے اسلام آباد میں* بڑھتی ہوئی رہائشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :