ترقی اور خوشحالی ایک درست اور دیر پا نظام کے ذریعے ہی آسکتی ہے،پرویزخٹک
یہ تاثربے جاہے صوبائی حکومت نے مشکل ،ناقابل حصول اہداف متعین کئے ہیں،ایسا سوچنایہ ظاہر کرتا ہے عملدرآمد کرنیوالے اہلکاروں کی استعداد نہیں یا ان میں اہداف کے حصول کی صلاحیت نہیں ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعہ 18 اگست 2017 19:41
(جاری ہے)
صوبائی وزراء اور انتظامی سیکرٹریوں نے عشائیہ میں شرکت کی ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ تاثربے جاہے کہ صوبائی حکومت نے مشکل اور ناقابل حصول اہداف متعین کئے ہیں۔ایسا سوچنایہ ظاہر کرتا ہے کہ عمل درآمد کرنے والے اہلکاروں کی استعداد نہیں یا ان میں اہداف کے حصول کی صلاحیت نہیں ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقی اور خوشحالی ایک درست اور دیر پا نظام کے ذریعے ہی آسکتی ہے ۔انہوںنے اپنی زندگی عوام کی خدمت میں گزاری ہے ۔ انہوںنے بے یارومدد گار عوام کی مشکلات کا بغور مشاہدہ کیا ہے ۔صوبے کو بے قاعدگیوں اور کرپشن سے پاک شفاف حکمرانی کا نظام دینا اُن کا مشن ہے کیونکہ اشرف المخلوقات باربار غلطیاں نہیں کرتی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جب وہ حکومت میں آئے تو نظام ڈیلیور کرنے کے قابل نہیں تھا ۔سرکاری ادارے تباہ حال تھے ، اسلئے انہوںنے صوبے میں ایک ایسے نظام کے قیام کو اپنا مشن بنا لیا جہاں ادارے عوام کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں اور سیاستدان اداروں میں مداخلت کی بجائے خدمات کی فراہمی کے مجموعی عمل پر نظر رکھیں اور اس کے لئے جوابدہی کا نظام ہو ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکمرانی کے سٹرکچر میں ہر فرد کی اپنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ اگر عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے بہترین حکمرانی کو یقینی بنانا سب کی اجتماعی ذمہ داری اور ایک مشترکہ ہدف ہے جس کیلئے حکمرانی کے سٹرکچر سے وابستہ ہر شخص کو ذمہ دارانہ کردار اداکرنا ہو تا ہے ۔انہوں نے بیوروکریسی سے کہا کہ وہ اپنے سروس کیئریر کے دوران حاصل کئے گئے تجربات کو عوامی مفاد کیلئے بروئے کار لائیں ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت جتنی قومیں بھی ترقی کی دوڑ میں آگے ہیں اُن کے پاس حکمرانی کا ایک مضبوط اور دیر پا نظام ہے ۔پرویز خٹک نے کہاکہ اُن کی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے تبدیلی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔انہوںنے سبکدوش ہونے والے چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکرٹریوں کے عمدہ مشوروں کو سراہا اور بیوروکریسی سے کہا کہ وہ سسٹم میں رکاوٹوں اور ذاتی اختلافات کو دور کریں اگر ہم نے ایسا نہیں کیاتو اس کا نقصان ہمارے بچوں کو اُٹھانا پڑے گا۔ ہمیں کسی سے ذاتی رنجش نہ ہے اور نہ ہونی چاہیئے کیونکہ ہم اپنی نسل کو جوابدہ ہیںاور یہ سوچنا بہت ضروری ہے کہ ہم اس کیلئے کیا چھوڑ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ اس لحاظ سے مطمئن ہیں کہ انہوںنے سسٹم کو صحیح ٹریک پر ڈال دیا ہے ۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی خدمات کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئے گی ۔اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیف سیکرٹری عابد سعید نے خطاب کرتے ہوئے سامعین سے اپنے تجربات شیئر کئے اور خیبرپختونخوا میں ملازمت کے دورانیہ کو سب سے بہتر قرار دیا انہوںنے کہاکہ یہ ایک اچھا تجربہ تھا جس میں وزیراعلیٰ اور وزراء سمیت تمام بیوروکریسی نے اُن سے تعاون کیا اور ایمانداری کے ساتھ پیشہ وارانہ خطوط پر مشورے دیئے ۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بیوروکریسی کی کارکردگی مثالی ہے اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بہتر ہے۔افسران نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ اُن کے ساتھ کام کیا اُسے ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔عابد سعید نے خیبرپختونخوا کے پولیس ایکٹ ، بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت اصلاحات کے مجموعی عمل کو سراہا اور کہا کہ خدمات کی فراہمی کے جذبے کو آگے لیکر جانا ہے ۔ انہوںنے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور صوبائی کابینہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوںنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں بھر پور ساتھ دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرخزانہ کا کراچی میں رمضان ریلیف پیکیج کی کوریج اور فوائد کو بڑھانے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا دورہ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.