عازمین حج پاکستان کے سفیرہیں وہ اپنے کردار و قول فعل سے بیرون ملک پاکستان کی عزت و وقار میں اضافے کا باعث بنیں ،ْشیخ انصر عزیز

چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا سی ڈی اے ملازمین کی حج قرعہ اندازی کی موجودہ تعداد بڑھا کر 50کرنے کا بھی اعلان

جمعہ 18 اگست 2017 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہاہے کہ عازمین حج پاکستان کے سفیرہیں وہ اپنے کردار و قول فعل سے بیرون ملک پاکستان کی عزت و وقار میں اضافے کا باعث بنیں اور سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کریں، پیارے ملک پاکستان اور اپنے محکمے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی دعا کریں ،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے ملازمین کی حج قرعہ اندازی کی موجودہ تعداد بڑھا کر 50کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کے انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کے تحت حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے 33 سی ڈی اے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،یہ تقریب سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس سے ملحقہ مسجد میں منعقد ہوئی جس میں میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز،یوسی چیئرمین راجہ وحید الحسن،ڈائریکٹر طاہر محمود ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،ناظم اعلیٰ اہل سنت و الجماعت ضلع اسلام آباد قاری عبید احمد ستی،مزدور یونین کے چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،چیف آرگنائزر حاجی مشتاق احمد شاہد ،چوہدری زاہد احمد ،سردار محمد آصف،اسد محمود ،محمد سرفراز ملک،عزت خان ،زاہد حسین بھٹی سمیت سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ڈی اے ملازمین کے حج کی سعادت حاصل کرنے والے ملازمین کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ میں حج کی سعات حاصل کرنے والے سی ڈی اے ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دوسری مرتبہ ملازمین کی الوداعی تقریب میں شرکت کی۔

انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کو رخصت کرنا اعزاز کی بات ہے ،حج پر جانے والے ملازمین جہاں اپنے اور اپنے عزیز و اقارب کے لیے دعاکریں وہاں اپنے ملک اور ادارے کی بہتری کے لیے بھی دعا کریں۔اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے اپیل کی کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی حاجیوں کی تعداد کو بڑھایا جائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ جو لوگ حج فریضہ کی ادائیگی کے لیے جا رہے ہیں ان کی حیثیت پاکستان کے سفیر کی ہے اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ اپنے کردار و قول فعل سے بیرون ملک پاکستان کی عزت و وقار میں اضافے کا باعث بنیں اور سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کریں بلاشبہ جو لوگ اس مبارک سفر پر جا رہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے گھر میں اللہ تعالیٰ کے مہمان اور پسندیدہ لوگ ہیں اس لیے انھیں چاہیے کہ جب وہ اپنی بخشش کے لیے دعا کریں تو خصوصی طور پر اپنے پیارے ملک پاکستان اور اپنے محکمے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی دعا کریں ،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے ملازمین کی حج قرعہ اندازی کی تعداد45سے بڑھا کر 50کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسیٰن نے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکیا جنھوں نے اس نیک کام کو سرانجام دینے میں ہماری بھرپور معاونت کی اور اگلے سال پچاس ملازمین کو حج پر بھیجنے کا اعلان کیا ،تقریب کے آخر میں عازمین حج کو سفری دستاویز ات دی گئیں اور پھول و تحائف دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :