بین الاقوامی خطاطی نمائش میں عالمی شہرت یافتہ خطاطوںکی شر کت عظیم اسلامی فن کے احیاء کا موثرذریعہ بنے گی،عرفان صدیقی

پہلی بار ترکی سمیت 10 اسلامی ممالک کے خطاط حصہ لیں گے، نمائش میں چالیس ممالک کے خطاطوں کے فن پارے رکھے جائیں گے ،ْاجلاس سے خطاب

جمعہ 18 اگست 2017 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آزادی کی70سالہ جشن کے حوالہ سے آئندہ منعقد ہونے والی بین الاقوامی خطاطی نمائش اور کانفرنس میںترکی سمیت دیگر اسلامی ممالک سے عالمی شہرت یافتہ خطاطوں اور اہل علم کی شرکت خطاطی کے عظیم اسلامی فن کے احیاء کا ایک موثرذریعہ بنے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب میں کیا جس میں 25 سے 28 اگست تک اسلام آباد میں ’’القلم‘‘ کے عنوان سے ہونے والی بین الاقوامی خطاطی نمائش ،سیمینار اور آرٹ ورکشاپ کے انعقاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ نمائش میں پاکستان کے علاوہ10اسلامی ممالک کے عالمی شہرت یافتہ ممتاز خطاط پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریبا چالیس ممالک کے خطاطوں کے فن پارے نمائش میں رکھے جائیں گے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم (او۔آئی۔سی) کے تحقیقی ادارہ برائے اسلامی تاریخ،فنون اور ثقافت (ارسیکا) اور قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے اشتراک سے اپنی نوعیت کی یہ اولین خطاطی نمائش منعقد ہورہی ہے۔عرفان صدیقی نے کہاکہ بین الاقوامی خطاطی نمائش، سیمینار اور آرٹ ورکشاپ کے انعقاد سے اسلامی تاریخ، فنون اورثقافت کے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکات سامنے آئیں گے اور اس فن سے وابستہ مقامی اور بین الاقوامی خطاطوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

مشیروزیراعظم نے ہدایت کی کہ کانفرنس میں اہل علم وفن کے افکار سے استفادہ کیاجائے تاکہ اس عظیم فن کے تحفظ اور فروغ کے لئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب ہوسکے۔انہوں نے پاکستان آنے والے مہمانوں کی پزیرائی کے سلسلے میں بہترین انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مشیر وزیراعظم کو اس موقع پر نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میںوفاقی سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن، جوائنٹ سیکریٹریز سید جنید اخلاق، کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی کے علاوہ نیشنل بٴْک فا?نڈیشن (این۔بی۔ایف) کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید اوروزارت کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :