منسوخ پرچوں والے امیدواران انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے لئے اہل نہیں،بنوں بورڈ

جمعہ 18 اگست 2017 19:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ بنوں نے اعلان کیا ہے کہ جن امیدواروں نے )ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ( سالانہ امتحانات 2017میں اپنے ایک یا دو پرچوں کو منسوخ کرایا ہے،انکو ایچ ایس ایس سی ضمنی امتحانات2017میں حصہ لینے کی جازت نہیں ہوگی جبکہ وہ پارٹIIکے ساتھ اپنے منسوخ کردہ پرچوں کیلئے ایچ ایس ایس سی امتحانات میں پیش ہو سکیں گے۔

دریں اثناء مذکورہ بورڈ نے تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لئے اعلان کیا ہے کہ بورڈ کے تحت ایچ ایس ایس سی پارٹI اورIIضمنی امتحانات 2017، 18 اکتوبر 2017 سے شروع ہو ںگے۔داخلہ فیس بنوں بورڈ کی حدود کے اندر نیشنل بنک آف پاکستان کی قریبی برانچ یا سیکرٹری بنوں تعلیمی بورڈ کے نام منی آرڈر کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کے جاری کردہ اعلامیہ میں کیاگیا۔

اعلامیہ کے مطابق مذکورہ امتحانات کے لئے داخلہ فارم اور فیس،نارمل فیس کے ساتھ 31۔ اگست2017تک جمع کرائی جا سکتا ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ7ستمبر،دگنی داخلہ فیس کے ساتھ18ستمبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 25ستمبر2017تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔آخرالذکر تاریخ کے بعد کسی داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :