ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ انقلاب روڈ پر 50سے زائد غیرقانونی دکانوں ومارکیٹوںکی تعمیرات مسمار

جمعہ 18 اگست 2017 19:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)ضلعی انتظامیہ نے ٹا ئون فور کے ساتھ مشترکہ آپریشن کر تے ہوئے انقلاب روڈ پر 50 سے زائد غیر قانونی دکانوں و مارکیٹوں کی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاورثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعیداللہ جان نے ٹا ئون فور کے اے ٹی او آر اسد خان کے ہمراہ انقلاب روڈ چمکنی کے علاقے میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا۔

اس موقع پر کسی بھی قسم کے نا خشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران انقلاب روڈ پر غیر قانونی دکانوں و مارکیٹوں اور مکانوں کی تعمیرات کو مسما ر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے زریعے 50سے زائد تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات کر تے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسعیداللہ جان نے کہا کہ انقلاب روڈ پر غیر قانونی تجاوزات قا ئم کر نے والوں کو نوٹس دیے گئے تھے کہ وہ اپنی تجاوزات کو بذات خود ختم کر دیں لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا۔

جس پر ضلعی انتظامیہ نے ٹا ئون فورکے ساتھ مشترکہ آپریشن کر تے ہوئے تمام غیر قانونی تجاوز ت کا بھاری مشینری کے زریعے خاتمہ کر دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایات پر تمام غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جا ئے گا۔