سوات میں پتنگ بازی،پتنگ اور کیمیائی ڈور(منجا) فروخت کرنے پردوماہ کیلئے پابندی عائد

جمعہ 18 اگست 2017 19:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع سوات میں پتنگ بازی،پتنگ اور کیمیائی ڈور(منجا) فروخت کرنے پر فوری طور پر عرصہ دو ماہ کیلئے پابندی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :