پشاور میں شہری ٹرانسپورٹ کے مستقبل کوبہتر بنانے کیلئے سینئر مینجمنٹ ٹیم کی تقرری

جمعہ 18 اگست 2017 19:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ٹرانس پشاور بورڈ نے پشاور میں شہری ٹرانسپورٹ کے مستقبل کوبہتر بنانے کیلئے سینئر مینجمنٹ ٹیم کی تقرری کردی ہے جبکہ اس کے تین سینئر حکام نے 10اگست2017سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

بورڈ کے چیئرمین جاوید اقبال نے بتایا کہ ٹرانس پشاور کمپنی کے بورڈ نے الطاف درانی کی بحیثیت سی ای او،فیاض خان کی بحیثیت جنرل مینجر پلاننگ اینڈ کنسٹرکشن اور محمد عمران خان کی بحیثیت جنرل مینجر آپریشن اینڈ مارکیٹنگ تقرریاں کی ہیں جبکہ یہ تمام تقرریاں بھرتیوں کے مقابلے کے عمل کی پوری طرح پیروی کرتے ہوئے کی گئی ہیں۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فیاض خان اور عمران خان نے کہا کہ ’’بی آر ٹی پشاور‘‘ ایک منفرد اہمیت کا حامل پروگرام ہے جو نہ صرف فرسٹ کلاس سفر کی سہولت فراہم کر سکتا ہے بلکہ انفرا سٹرکچر کی بہتری کے باعث تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے ذریعے شہر کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں بھی معاون و مدد گار ثابت ہوگا اور اس جدید اور ولولہ انگیز پراجیکٹ کا شروع سے حصہ ہونا ہمارے لئے اعزاز ہے اس سے ہمیں پشاور کے شہریوں کے لئے ایک عالمی معیار کا ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کرنے اور فروغ دینے کے لئے اپنے تجربات کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :