ْجامعہ سندھ جامشورو کی فیکلٹی آف فارمیسی کی جانب سے نومبر میں قومی کانفرنس کرانے کا اعلان

جمعہ 18 اگست 2017 19:11

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) جامعہ سندھ جامشورو کی فیکلٹی آف فارمیسی کی جانب سے نومبر میں قومی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے مذکورہ تین روزہ کانفرنس رواں برس 3سے 5 نومبر تک فیکلٹی آف فارمیسی میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ دایو کے مطابق ’’فارماسوٹیکل سائنسز میں ہونے والی تحقیق و مشق‘‘ قومی کانفرنس کا موضوع ہے، جس کے لیے تحقیقی مقالے طلب کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے گزشتہ روز فیکلٹی آف فارمیسی پہنچ کر قومی کانفرنس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کے عمل کا افتتاح کیا اور کہا کہ مذکورہ کانفرنس فارمیسی کے شعبے میں جدید معلومات کے وسیع مواقع پیدا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :