شانگلہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیاہے،ڈی پی اوراحت اللہ

جمعہ 18 اگست 2017 19:11

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) شانگلہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور آپریشن رادلفساد کامیابی سے جاری ہے اس سلسلے میں ضلع شانگلہ میں سیکورٹی انتظامات کو انتہالی سخت کردئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلعی پولیس افسر راحت اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل الپوری امجد علی خان کے زیرے نگرانی میں تھانہ کروڑہ اور تھانہ الپوری میں بدوران سرچ اپریشن ملزمان گلاب گل ولد حاجی محمد ساکن شاہ پور ، حبیب الحق ولد سید کریم ،سکنہ کونڑ افغانستان،صفدرعلی ولد عبدالزق سکنہ واہ کینٹ روالپنڈی ،بشرین ولد جنتے سکنہ جوڑغ ڈھری کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن منشیات اور جعلی کرنسی برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔