پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس کی خیبراورہزارہ سرکلز کے صنعتی علاقوں میں چھاپے

جمعہ 18 اگست 2017 19:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئر شبیراحمد کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے ڈائریکٹرسرویلینس طاہرمعین اور ریجنل منیجرایم اینڈ ٹی ارباب منیر کی سرکردگی میں خیبرسرکل اورہزارہ سرکل کے صنعتی علاقوں میں چیکنگ کی جس کے دوران خیبرسرکل میں 4 ماربل فیکٹریاں,گیس جنکشن سی این جی ,نیوفرنیڈز فلورملز پیرپیائی, العزیز آئس فیکٹری,5 ٹیوب ویلز, حیات آباد میںایک میچ فیکٹری, حیات آباد میںایک پیٹرو کیمیکل فیکٹری بنام سعید اللہ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ․ان میں سے اکثر کے میٹرز سلو تھے جبکہ ایک واٹرسپلائی سکیم کی ڈائریکٹ سپلائی بھی پکڑی گئی․ہزارہ 1 سرکل میں کارروائی کے دوران حطارانڈسٹریل سٹیٹ میں پولٹری فیکٹری کا میٹر سلو پایا گیا , گرائنڈنگ فیکٹری بنام ایم ایس بہادر کا میٹر 66% سلو پایاگیا․دو ٹیوب ویلوں کے میٹرز بھی سلو پائے گئی․اسی طرح ایک سرکاری ادارے کا میٹر,ایک موبائل ٹاور,ایک مارکیٹ کا میٹر چیکنگ کے دوران سلو پائے گئی․ڈائریکٹر پسکوسرویلینس طاہرمعین نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف مہم مزید سخت کردی گئی ہے اور ان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی․ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں مدد فراہم کرنے والے پسکو اہلکاروںکے خلاف بھی اب سخت کاروائی کی جائے گی اور کسی کے ساتھ کوئی رورعائیت نہیں کی جائے گی ․۔

متعلقہ عنوان :