ضلعی حکومت کی کارروائی،گھنٹہ گھر پشاور میں لاکھوں روپے مالیت کا 10ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف،چارافرادگرفتار

جمعہ 18 اگست 2017 19:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو شکایت ملی کہ گھنٹہ گھر پشاور میں معروف صابر دودھ فروش کی دکان میں پنجاب سے کیمیکل ملے دودھ کا کنٹینر موجود ہے جو کہ کنٹینر سے دکان میں منتقل کیاجارہا ہے اطلاع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم شاہ کو دودھ تجزیہ موبائل لیبارٹری کے ذریعے دودھ کا تجزیہ کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم شاہ نے ضلع ناظم کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے گھنٹہ گھر پہنچ کر دودھ کا تجزیہ کیا تو دودھ میں خطرناک کیمیکل فارملین جو کہ لاشوں کو محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کیاجاتاہے اور یہ کیمیکل گردوں کے امراض اور کالا یرقان کا سبب بنتاہے جس کی بھاری مقدار میں تصدیق ہوگئی جس پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم شاہ اور ا سسٹنٹ کمشنر پشاور مغیث ثناء اللہ ‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شازیہ عطاء اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصرکنڈی کے ہمراہ لاکھوں روپے مالیت کا 10 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ عوام کے سامنے موقع پر تلف کردیا جبکہ اے سی پشاور مغیث ثناء اللہ کو دکان سیل کرنے اورما لک کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیں جس اسسٹنٹ کمشنرنے مالک سمیت4 افراد کو جیل منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :