خواتین میں ووٹ کی اہمیت کا شعور اجاگر کیا جائے،الیکشن افسرملاکنڈ

جمعہ 18 اگست 2017 19:10

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ریجنل الیکشن افسر ملاکنڈ جاوید اقبال اور ڈسٹرکٹ الیکشن افسر شانگلہ قادر خان نے کہاہے کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہیں اور باشعورمعاشروں میں ووٹ کی اہمیت ایک خاص مقام رکھتی ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ ہمارے معاشرے میں ووٹ کو وہ مقام حاصل نہیں جس کا وہ حقدار ہے ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روز شانگلہ پریس کلب الپوری میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوے کہا انھوں نے کہا کہ تعلیم کی کمی اور معاشرتی پسماندگی نے ہمیں وہ شعور نہیں دیا جوکہ ترقی یافتہ معاشروں میں پالی جاتی ہے تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کوشش ہے کہ پاکستان میں ووٹروں اور خصوصا خواتین ووٹروں میں ووٹ کی اہمیت کا شعور اجاگر کیا جائے انھوں نے کہا کہ خواتین کا تناسب اس وقت ملک میں 52فیصد ہے لیکن پھر بھی ووٹ جسے اہم فریضہ جس سے قوموں کی تقد یریں بنتی ہے اس کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، انتخابات میںکم از کم 10فیصد خواتین ووٹ کاسٹ کرنے کو یقینی بنا نے کی کوشش ہے انھوں نے کہا کہ شعور اجاگر کرنے کی اس مہم میں زندگی کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کو پنا کردار ادا کرنا چاہئے خصو صاً میڈیا جو اس حوالے سے بھر پور کردار اور کام کر سکتی ہے موصوف نے کہا کہ شناختی کارڈ کا نہ ہونا بھی ایک اہم رکاوٹ ہے اس حوالے سے بھی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے لہذاہ ان مشکلات کو ختم کرنے کیلئے بھی دور رست اقدامات اٹھانے چاہئے تاکہ خواتین اسانی سے اپناحق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :