برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میں (کل) مختلف فیڈروں سے صبح9بجے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ‘تر جما ن کیسکو

جمعہ 18 اگست 2017 19:10

کو ئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے کہا ہے کہ برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میں 20اگست کو سریاب گرڈسٹیشن کے سریابI، کرانی ایکسپریس، جائنٹ روڈ، ہزارہ ٹاون، بی ایم سی ‘ انڈسٹریل، واسا اور جڑسا فیڈروں سے صبح9بجے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

ترجما ن کیسکو کے مطا بق جمعہ کو برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میں 20اگست کو سریاب گرڈسٹیشن کے سریابI، کرانی ایکسپریس، جائنٹ روڈ، ہزارہ ٹاون، بی ایم سی ‘ انڈسٹریل، واسااورجڑسافیڈروں سے صبح9بجے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ۔

اسی طرح 21اگست کو سٹی گرڈکے پی اے ایف ‘ انٹرکنیکٹر، اولڈسمنگلی، کرانی اورجان محمدروڈفیڈرصبح11بجے سے دوپہر2بجے تک۔سریاب گرڈکے اولڈ لیاقت بازار، انڈسٹریل فیڈرسہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی بندرہے گی علاوہ ازیں اُسی روز 132KV یارو گرڈسٹیشن کے تمام فیڈروں سے صبح8بجے سے رات8بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :