گنج ڈوری اور نیولک پاس کے علاقوںمیں 9 ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے‘سید آصف شاہ

جمعہ 18 اگست 2017 19:10

کو ئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہے جس کے تحت ایگزیکٹوانجینئرکیسکوقلات ڈویژن سید آصف شاہ اورایس ڈی او مستونگ سب ڈویژن بلاول رند کی زیرنگرانی لائن سپرنٹنڈنٹ عبدالحمیدکرداور لائن سٹاف پر مشتمل کیسکوٹیم نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

جس کے دوران گنج ڈوری، نیولک پاس کے علاقوںمیں 9ٹرانسفارمرز اتاردئیے گئے جن میں 8نادہندہ صارفین جبکہ ایک غیرقانونی ٹرانسفارمرشامل ہیں جنہیں اُتارکر قبضہ میں لئے گئے۔واضح رہے کہ کیسکوکی بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہے لہٰذاایسے تمام نادہندہ صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ذمہ بقایاجات فوری طورپر جمع کرادیں بصورت دیگر اُن کے کنکشنز منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ برقی آلات بھی ضبط کئے جائیںگے۔